اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 2 ہفتے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کو آئی جی اسلام آباد مقرر کیا تھا۔
اس تقرری کے ساتھ ہی اُس وقت کے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
تقرری کے 2 ہفتے بعد بھی علی ناصر نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا چارج نہیں چھوڑا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، وزیر دفاع
اب خبر آئی ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 اہم افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور علی ناصر کو ریلیز کرنے اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا ہے۔