اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی،سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے، عالمی میڈیا کی توجہ سیلاب سے ہٹ گئی ہے مگر پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں،پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی تھی، افسوس کی بات ہے کہ ماحولیاتی بحران کے باوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔















