اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی اور والدین کی نعمت سے محروم بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، تمام بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی بھرپور خدمت کریں گے، معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے، عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خصوصی بچوں سے ملاقات کرکے بہت مسرت ہوئی ہے،
مزید پڑھیں :عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا
آج کے افطار ڈنر کے مہمانان خصوصی یہ بچے اور بچیاں ہیں اور میں آپ کا میزبان ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بچے انتہائی ذہین اور قابلیت والے ہیں جو ایس او ایس اور دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہاں پر خصوصی بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بہت قابل اور محنتی ہیں، ان کے عزائم بلند ہیں، ماں باپ کا سایہ سروں پر ہونے سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے، جن بچوں کے سر پر ان کے والدین کا سایہ نہیں ہے ایس او ایس ان کے والدین کا کردار ادا کر رہا ہے، ہمارے پیارے نبیﷺ ۖ جب اس دنیا میں تشریف لائے تو ان کے والد کا سایہ سر پر نہیں تھا اور جب ان کی عمر 6 سال ہوئی تو ان کی والدہ محترمہ بھی وفات پا گئیں لیکن ہمارے پیارے نبیﷺ ۖ اﷲ تعالیٰ کے سب سے محبوب نبی ہیں جن پر وحی کے ذریعے قرآن کریم نازل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور اس کی برکتیں سب پر
مزید پڑھیں :خطوط ججز کو ہراساں کرنے کی حکومتی سازش ہے ، پی ٹی آئی
نازل ہو رہی ہیں، آپ معصوم بچے ہیں، تعلیم حاصل کر رہے ہیں، آپ اپنی قابلیت سے ڈاکٹرز، انجینئرز، فوجی افسر بنیں گے اور اپنے ملک کی بھرپور خدمت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی میزبانی کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے، اگر مہمان نوازی میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں، یہ وزیراعظم ہائوس آپ کا ہائوس ہے، آپ تعلیم حاصل کرکے ایک دن یہاں آ کر قوم کی خدمت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی دانش سکول بنایا جائے گا، اس کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں، کشمیر اور گلگت میں بھی دانش سکول قائم کئے جائیں گے، جہاں پر بچوں کو تعلیم کی تمام سہولیات مفت حاصل ہوں گی، خوراک، رہائش، یونیفارم اور کتابیں مفت مہیا کی جائیں گی، خصوصی صلاحیتوں کے مالک تمام بچے مختلف شعبوں میں پاکستان کی بھرپور خدمت کریں گے، آپ کے اساتذہ آپ کو ایسی تعلیم
مزید پڑھیں :پاکستان اورسعودی عرب میں عیدایک ہی دن ہوگی
دیں گے جس سے آپ عظیم پاکستانی بنیں گے اور دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں مریضوں کی علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ہسپتال بنایا جائے گا، اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جدید سہولیات کے حامل ہسپتال بنائے جائیں گے، میری دعا کہ اﷲ آپ کو خوش و خرم رکھے، اسی طرح کی ملاقاتیں آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف فرداً فرداً ہر بچے کے پاس گئے اور ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی، بچوں سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ خصوصی بچوں نے وزیراعظم کے ہاتھ پر پاکستان کا قومی پرچم بھی پینٹ کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو خود کھانا پیش کیا اور انہیں تحائف بھی دیئے۔
مزید پڑھیں :مہنگا ئی بے قابو، عوام پر یشان،شماریات بیورو نے رپورٹ جاری کر دی