اہم خبریں

گورنر غلام علی نے دستخط کردیئے ، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل

پشاور(نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو بجھوائی تھی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ محمود خان کہا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تاہم محمود خان قائم مقام وزیراعلیٰ کے تقرر تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں