اہم خبریں

حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ،کل اہم اعلان کروں گا،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے،جو مرضی چال چل لیں،الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔آج سابق وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے،جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اورمعاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا، حکمران جو مرضی چال چل لیں، حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات کو لندن میں پریس کانفرنس کروں گا۔شیخ رشید نے لکھا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سے منظور کرا کے خود کو مزید گندا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں