اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک ے کہا کہ ہم نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے، میری بات کو غلط پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا نے بھجوائی تھی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میری بات غلط پیش کی گئی، لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا، بوجھ خزانے پر آرہا ہے، واضح رہے کہ سینٹ اجلاس میں انہوں ے کہا کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگی گیس لے کر صارفین کو سستی گیس نہیں دے سکتے،مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔















