اہم خبریں

قومی اسمبلی ،استعفے منظور ،عمران خان 33 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تمام 33 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے لکھا کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پرالیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 35 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیئے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں