مدینہ منورہ ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت
مزید پڑھیں:کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹ الرٹ ، گلگت بلتستان میں سکیورٹی ہائی الرٹ
تمام دیگر مساجد میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے ، حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفینکیلئے خصوصی دروازے
مقرر کئے گئے اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔معتکفین کو آب زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کیلئے قرآن کریم کے
نسخے بڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں، لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں قیام اللیل میں بھی شریک ہونگے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنےکیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔