اسلام آباد ( اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ 27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا۔ 27 مارچ سے 31 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےملک بھر میں کل سے مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ کہیں برسیں گے بادل تو کہیں ہو گا یخ بستہ ہوائوں کا راج۔ 27 مارچ اور 31 مارچ کو اسلام آباد اور راولپنڈی ،مری گلیات میں تیز،ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میں تیز
مزید پڑھیں :ای پے پنجاب،ٹرانزیکشنز کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا کرتا ہے، جانئے
ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال دیر، سوات، کرک بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، پشاور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 29 اور 30 مارچ کو کے پی کے میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ 27 مارچ سے 1 اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
مزید پڑھیں :پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں،دفتر خارجہ
گئی۔29 اور 30 مارچ کو تیز بارشوں کے باعث مری گلیات، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔اھھر دوسری جانب این ڈی ایم اے ایڈوائزری:محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگااور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث
مزید پڑھیں :چیئرمین ارسا تقرری،پیپلز پارٹی اور ’’ ن ‘‘ لیگ آمنے سامنے
بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیریشہ ہے۔ کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہیں۔سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کریں۔این ڈی ایم اے ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچا نے کیلئے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کر رہا ہے۔ سیاح پہاڑی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کریں۔
مزید پڑھیں :دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی ،پتنگ بازی کے کاروبار کو ممنو عہ قرار دیا جائے،عوامی مطالبہ