اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ نے سوئٹزرلینڈ میں ڈبلیو ای ایف میں چین کے نائب وزیر اعظم مسٹر لیو ہی سے ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔















