اسلام آباد( سٹی رپورٹر )اتوار بازار میں آگ لگنے کے معاملے پر اہم پیش رفت اور تحقیقات کے مطابق آگ لگنے سے 133 سٹالز جل کر مکمل خاکستر ہوئےانتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔آگ لگنے سے مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا،ا توار بازار میں آگ ویلڈنگ پلانٹ کی وجہ سے لگی، ویلڈنگ پلانٹ کی اجازت ڈی سی اسلام آباد نے دی آگ لگنے سے متاثرین کی کوئی داد رسی نہیں کی گئی تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام اسٹالز کی مرمت کروائی باسی بازار میں پہلے بھی متعدد مرتبہ آگ لگ چکی ہے۔ہر دفعہ اتوار بازار میں آگ بدھ کے روز ہی لگتی انتظامیہ کوئی جواب تلاش نہ کر سکی۔















