پشاور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے تحلیل کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کررکھا تھا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج شام اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔















