لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے درمیان صوبے بھر کے 18 شہروں میں سمارٹ سٹی بنانے کا معاہدہ طے پا گیا۔NRTC کے تعاون سے پنجاب کے 18 شہروں
مزید پڑھیں:پیر محمد افضل قادری انتقال کر گئے
میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔سیف سٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید کے درمیان سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی منصوبے کے معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں ہوئے۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں ایئر کوالٹی
انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔ گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر تک کام شروع کر دیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، رحیم یار خان،
مظفر گڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری اور میانوالی میں سمارٹ سیف سٹیز رواں سال مکمل کر لیے جائیں گے۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔