اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا۔دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔
وزیراطلاعات عطا ء اللہ تارڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کیلئے کھلے رہیں گے۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبعلموں کو ای بائیکس دینے کا اعلان