سرگودھا( نیوز ڈیسک) سرگودھا کے نواحی علاقہ مڈھ رانجھا میں گزشتہ روز سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول ٹیچر کے تشدد سے زخمی ہونے والا نویں جماعت کا طالب علم ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے
مزید پڑھیں:صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری
مقدمہ درج کرکے مفرور ٹیچر کی تلاش شروع کردی ، ذرائع کے مطابق مڈھ رانجھا میں پرائیویٹ سکول کے ٹیچر نے گزشتہ روز سبق یاد نہ کرنے پر 14 سالہ سمیع اللہ کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا متاثرہ
طالب علم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔میڈیکل رپورٹ میں تشدد سے طالبعلم کی ٹانگ اور کمر کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پولیس نے طالبعلم کے والدین کی مدعیت میں اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد اسکول ٹیچر فرار ہوچکا ہے،گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔















