لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں ر مضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کارمیں تبدیلی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق روزہ داروں کی سہولت کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں ہر سال کمی کی جاتی ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے دفاتر میں ہفتے کے مختلف دنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دو مختلف اوقات کار جاری کرنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں دفاتر کے متوقع اوقا ت کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے پیر تا جمعرات صبح 10:30 بجے کھلنے اور شام 4:00 بجے بند ہونے کی توقع ہے۔
جمعہ کو دفتری اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔
ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے رمضان 2024 کے دوران پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 10:30 بجے کھلنے اور شام 4 بجے بند ہونے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین کے حوالے سے بیگم نصرت ، بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں،شازیہ مری
تاہم جمعہ کو بند ہونے کا وقت دوپہر 1 بجے ہوگا۔پنجاب میں دفاتر کے اوقات کا صحیح شیڈول صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی شیئر کیا جائے گا۔