لاہور(نیوزڈیسک)سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وفاقی وزیرِ داخلہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی حکومتی اتحاد کی طرف سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں اہم وزارت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔