اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کےحوالےسےہمیں تحفظات ہیں،حکومت بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئےبہترانتظامات کرے،حکومت کاکام ہےبانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کوفول پروف بنایاجائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سکیورٹی فول پروف ہونی چاہیے،9مئی میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہیے،ہم پہلےدن سےکہہ رہےہیں9مئی واقعات کی
مزید پڑھیں : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
پہلےانکوائری ہونی چاہیے،پہلے نشاندہی کرے ایسانہیں کہ پہلےسزا او ر بعد میں نشاندہی،جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتاحقائق سامنےنہیں آئیں گے،عدالتیں انکوائری کےبعدفیصلہ ہو گا9مئی کوکیاہوا؟،عوام کوپتاچلناچاہیے9مئی کوکیاواقعات ہوئے،9مئی کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں نہیں نکالی جاتی؟ وہ پروگرام سوال سے آگے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انکوائری کےبعدہی کیس کوآگے چلایاجاسکتاہے،
مزید پڑھیں :ساڑھے سات ارب روپے کی سبسڈی کا رمضان ریلیف پیکج
بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہایہ ملک اورفوج ہماری ہے،ہم نےکبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کےخلاف ہیں،ہم وہ بات کررہے ہیں جوآئین اورقانون کےمطابق ہے،بانی پی ٹی آئی ملک کےمقبول ترین لیڈرہیں،بانی پی ٹی آئی کوجھوٹےکیسزمیں پچھلے7ماہ سےپابندسلاسل کیاہواہے،بانی پی ٹی آئی عوام کےدلوں میں دھڑکتےہیں،ملک کیلئےخدمات دینےوالےشخص کو31سال کیلئےجیل میں ڈال دیاگیا،بانی پی ٹی آئی نےملک کی جتنی خدمت کی کوئی دوسراسامنےلےآئیں،
مزید پڑھیں :کے پی میں کس کس کو وزارت کا قلمدان ملا، جانئے
اس طرح ملک اورریاست نہیں چلاکرتی جیسےچلانےکی کوشش کی جارہی ہے،ہم الیکشن میں دھاندلی کیخلاف بھرپورآوازبلندکریں گے،ہمارےمینڈیٹ کوچراکرکسی اورکودےدیاگیا،بانی پی ٹی آئی کوپاکستان کے عوام نےمینڈیٹ دیاہے،ہم نےپارلیمنٹ میں رہ راپناکرداراداکرناہے،ہم الیکشن میں دھاندلی کےخلاف الیکشن کمیشن میں بھی گئے،ہمارےپاس پرامن ا حتجاج کاراستہ بھی موجودہے،پرامن احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کابنیادی حق ہے،بانی پی ٹی آئی کی کال اتوارکےروزلوگ گھروں سےنکلیں گے،ہم ریاست کیخلاف نہیں احتجاج کرناہماراجمہوری حق ہے۔















