اوگاڈوگو(نیوزڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو کے تین شمالی دیہاتوں پر حملوں میں لگ بھگ 170 افراد کوقتل کردیاگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ ایک مسجد اور ایک کیتھولک چرچ پر الگ الگ حملوں میں درجنوں 170افراد ہلاک ہوئے ۔
علاقائی پراسیکیوٹر علی بنجمن کولیبلی نے کہا کہ انہیںیاٹینگا صوبے کے دیہاتوں کومسلگا، نوڈین اور سورو پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیںجن میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 170 افراد کو قتل کیا گیا۔
شمالی قصبے اوہیگویا کے پراسیکیوٹر نے بیان میں کسی گروپ کو ذمہ دار ٹھہرائے بغیر مزید کہا کہ حملوں میں دیگر افراد زخمی ہوئے اور مادی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر نے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے۔
حملوں میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایاکہ متاثرین میں درجنوں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔















