گوالیار(نیوزڈیسک)بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے لیے مودی سرکار کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
کانگریس اور ہم خیال جماعتوں کے تحت بھارت جوڑو نیائے یاترا کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کا تناسب 12 فیصد جبکہ بھارت میں بے روزگاری کا تناسب 23 فیصد ہے۔
مزیدپڑھیں:غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق
راہل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان میں بھی بھارت سے کم بے روزگاری ہے۔ مودی سرکار کی پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوٹ تبدیل کرنے اور جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے چھوٹے اور گھریلو کاروبار بند ہوگئے۔