پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔