اہم خبریں

بنگلہ دیش ،عمارت میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک

ڈھاکہ (اے بی این نیوز )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک چھ منزلہ عمارت میں رات بھر لگنے والی زبردست آگ کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

یہ بات ملک کے وزیر صحت نے بتائی۔ فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ آگ جمعرات کو ڈھاکہ کے بیلی روڈ پر واقع ایک مشہور بریانی ریسٹورنٹ میں لگی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔وزیر صحت سمنتا لال سین نے جمعہ کی صبح ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کرنے

کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کم از کم 43 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 22 دیگر جلے ہوئے زخموں کے ساتھ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیںسین نے مزید کہاسبھی 22 افراد جنہیں شدید طور پر جھلسنے کے ساتھ داخل کیا گیا ہے، ان کی حالت تشویشناک ہے۔

“فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی، جس پر 13 فائر فائٹنگ یونٹس کی دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔زندہ بچ جانے والے محمد الطاف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے آگ سے بچ نکلنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں