اہم خبریں

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اہل خانہ کا بیت المقدس تک لانگ مارچ کا اعلان

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے رہائی کیلئے 4 دنوں پر مشتمل لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ احتجاجی مارچ بیت المقدس پہنچ کر ختم ہوگا۔

احتجاج میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس کے قبضے سے جلد رہائی دلوائے۔یرغمالی اسرائیلیوں کے لواحقین کا چار روزہ احتجاجی مارچ کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب قطر میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی توقع کی جا رہی ہے ۔ توقع ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کر دے گا۔

واضح رہےکہ امریکہ، مصر اور قطر کی کوششوں سے مذاکرات میںپیشرفت ہورہی ہے ۔ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہوجائے اور اس کے بدلے میں رمضان المبارک میں جنگ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کرے گا۔

ایک یرغمالی کے بدلے میں 10 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فارمولہ زیر غور ہے۔ عارضی جنگی بندی کے دوران مذاکرات میں باقی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بھی مذاکرات جاری رکھنے کی تجویز پر غور کیا جائےگا

متعلقہ خبریں