اہم خبریں

کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کنگز کواسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مزیدپڑھیں:تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھا،جانئے

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کی اور 166 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں