اہم خبریں

2سال بعد پاکستان مشکلات سے نکل جائے گا،نواز شریف

لاہور ( اے بی این نیوز       ) سا بق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،شہباز شریف نے بہت جوش و خروش سے تقریر کی،ہمارے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا،میں نے اور میرے ساتھیوں نے جیلیں کاٹیں،2013الیکشن جیتے تو لوگوں نے دھاندلی کی رٹ لگا دی ،ہمار ا دور بہت اچھا تھا ،بڑے منصوبے دیے تھے،

مزید پڑھیں :ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق کو سپیکر نامزد کر دیا گیا

سیاستدان سیاست ضرور کرے لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچائے،ہمارے دور میں بجلی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ایک سنگین مسئلہ تھا،کچھ وقت پہلے بھی لوگوں نے دھرنے شروع کیے تھے،اور کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے گلے میں پٹہ ڈال کرنکلالیں گے،دھرنوں کے باوجود ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے،ہم نے دھرنے کا نہیں سوچا اور ملک کو ترقی کے راہ پرگامزن کیا،آج ثاقب نثار کے بارے

مزید پڑھیں :سی ڈی اے کا اسلا م آباد میں ڈیجیٹل کارپارکنگ کامعاہدہ

میں لوگ بر ا بھلا کہتے ہیں،ثاقب نثار کے بیٹے نے کتنے پیسے لیے تھے ؟ ،ان لوگوں نےنواز شریف کا کچھ نہیں کیا ،ملک کونقصان پہنچایا،2013میں بھی یہ لوگ کہتے رہےکہ 35پنکچر لگے ہوئے ہیں،کسی اور ملک میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا جاتا ہے کیا؟،بانی پی ٹی آئی نے عوام کو غلط زبان سکھایا،ہم نے گوادر منصوبے کو بہت بہتر کیا،موٹروے منصوبہ 1990 سے شروع کیا،ہر جگہ مسلم لیگ ن کی بورڈ لگی ہے،ہمارے دورمیں ڈالر بہت سستا تھا،شہبا ز شریف نے 16مہینوں میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،وقت آگیا ہے کہ مہنگائی کو

مزید پڑھیں :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی

کنٹرول کرے،اگلے ڈیڑھ سال ملک کیلئے مشکل ہونگے،2سال بعد پاکستان مشکلات سے نکل جائے گا،ہم سب نے ملکر پاکستان کو مصیبتوں سے نکالنا ہیں،ہم نےگیس اور بجلی کی بلوں کی قیمتوں کو کم کرناہے،اپنے روپے کی قدر کو بڑھانا ہے،ملک کے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف سے بہتر کوئی نہیں،ایاز صادق کو بطور سپیکر نامزد کرتےہیں،ایاز صادق نے بطور سپیکر بہت اچھے کام کیےہیں،نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کردیا

متعلقہ خبریں