اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے کل 271 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (سٹی رپورٹر )الیکشن کمیشن نے کل 271 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی ،قومی اسمبلی کے 136 جبکہ ایوان بالاء کے 21سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی گئی، اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی، بلوچستان اسمبلی کے 12 اراکین کی رکنیت معطل،سندھ اسمبلی کے 48 اور کے پی اسمبلی کے 54اراکین کی رکنیت معطل کی گئیں ہیں ، الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔معطل ممبران قومی اسمبلی،سینیٹ صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گےوالیکشن کمیشن سپیکرز اسمبلیز اور چیرمین سینیٹ کو معطل ممبران کی فہرست بھجوائے گا۔

متعلقہ خبریں