اہم خبریں

رمضان سے قبل یوٹیلٹی ا سٹورز پر قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مہنگائی کی ستائی عوام کو رمضان سے پہلے ریلیف دیتے ہوئے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب

سے پہلے مختلف برانڈز کے گھی ،کوکنگ آئل ، چائے اور دیگر اشیاء سستی کردی گئیں ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے فی کلو ، لیٹر کی کمی کی گئی جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100
روپے فی 800 گرام کمی کا اعلان کیا گیا ہے ، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز

کارپوریشن کے مطابق ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے 508 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے جبکہ دیگر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل بھی مارکیٹ سے سستے بیچے جارہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ

دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت سستی ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مہینے رمضان ریلیف پیکیج بھی شروع ہوگا جس سے اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں