ملتان(نیوزڈیسک)پی ایس ایل میں پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کو پانچ رنز سے ہرادیا۔
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 180 ر نز کاٹارگٹ دیا تھا ، جواب میں ملتان سلطانز174 رنز بناسکی۔
ملتان سلطانز کی طرف ٹارگٹ کے تعاقب میں یاسر خان نے 43 ، محمد رضوان نے صفر، ریز ہنڈریکس نے 28 ، ڈیوڈ میلان 52 ، خوشدل شاہ 5 ، افتخار احمد 16، اسامہ میر12، ڈیوڈ ویلےصفر، عباس آفریدی11، محمد علی ایک سکور بنا کرپویلین لوٹے۔
مزیدپڑھیں:سی پی این ای کی صحافیوں کو پلاٹوں کی متنازع الاٹمنٹ کی مذمت
پشاور زلمی کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے لیوک ووڈ نے دو، نوین الحق نے دو، پال والٹر نے ایک ، عارف یعقوب نے تین ، سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔















