کراچی(نیوز ڈیسک) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے،الیکشن کے دوران ہم نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ الیکشن میں بہت چلینجز ہوتے ہیں، پولنگ کا وقت 5 بجے تک تھا،کئی پولنگ اسٹیشنز پرشام 6 بجےتک پولنگ ہوئی، آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے، مختلف اوقات میں گنتی شروع ہوئی، الیکشن کمیشن پاکستان نے مانیٹرنگ کا سخت طریقہ کار رکھا ہوا ہے، سیکرٹری الیکشن اور اسپیشل سیکرٹری بھی کراچی میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی جس نے بھی خلاف قانون کام کیا اس کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔















