اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف سے انتخابی دھاندلی کے الزامات کے درمیان قرضے روکنے کا مطا لبہ ،بیرسٹر علی ظفر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھے گی، جس میں مبینہ “دھاندلی زدہ انتخابات” کی روشنی میں پاکستان
مزید پڑھیں :عالمی معیشت کمزور اور تنزلی کا شکار رہے گی، ورلڈ اکنامک فورم
کی حمایت ختم کرنے پر زور دیا جائے گا۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین (ای یو) کے چارٹر کے مطابق ملک کو قرضے اسی صورت میں دیے جائیں گے جب گڈ گورننس ہو گی۔ بین الاقوامی ادارے ان ممالک میں کام نہیں کرتے جہاں جمہوریت نہیں ہے۔علی ظفر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ رات کی تاریکی میں عوام کے ووٹ چوری ہوئے۔ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ان کا آڈٹ ہونا چاہیے اور آڈٹ کے عمل میں عدالتی جائزہ بھی شامل ہونا چاہیے۔ آڈٹ نہ ہوا تو آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔















