پشاور(نیوزڈیسک) پشاور ہائیکورٹ احاطے میںسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی پر قاتلانہ حملہ ،حملے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم دوران علا ج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔
عبدالطیف آفریدی پر ملزمان نے چھ گولیاں برسائیں، پولیس نے تشویشناک حالت میں عبدالطیف آفریدی کو ہسپتال منتقل کیا تھا، تا ہم وہ چل بسے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔















