اہم خبریں

وفاقی کابینہ اجلاس، 26 افراد کے کیسز موخر،35 کےنام ’’ای سی ایل‘‘ میں شامل کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس، 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری بھی دیدی ۔

جبکہ 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخر کردیئے۔ کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل ،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

جبکہ 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی جب کہ 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں