اہم خبریں

پشاور زلمی کو دوسرے میچ میں بھی شکست،کراچی کنگزکامیاب

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

مزیدپڑھیں:سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات مسترد، تحقیقات مکمل

پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔

کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے جبکہ پشاور زلمی کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں