اہم خبریں

پنجاب نگران سیٹ اپ :ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد پنجاب میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ، پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے مسلم لیگ ن بھی سرگرم ، وزیراعظم شہبازشریف نے ماڈل ٹائون میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے.

اجلاس میں شرکت کیلئے لیگی عہدیداروں کی ماڈل ٹائون میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، اجلاس میں خواجہ سعد رفیق اوراعظم نذیر تارڑ سینیٹر اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی پہنچ ماڈل ٹائون پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں