اہم خبریں

ن لیگ کا ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے کے قریب ،پی ڈی ایم کا سیاسی قبرستان تیار، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہکراچی کےجتنےمسائل ہیں اتنےلوگ ووٹ ڈالنےنہیں نکلے جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتمادکااظہار ہےن لیگ کےبہت سےپرندےاڑان بھرنےکےلیےتیارہیں دیکھنا یہ ہےکہ کتنےاڑان بھرتےہیں۔شہبازشریف کےخلاف عدم اعتمادکوئی مسئلہ نہیں رہا13سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہےاوران کےہاتھ کچھ نہیں آنا۔


پاکستان مسلم لیگ کے بہت سے پرندے اُڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں ، شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور ہونگے۔چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا۔IMFکی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔

متعلقہ خبریں