کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستارنے کہا کہ بیلٹ باکس سے جو ووٹ نکلے وہ انتظامیہ اورپولیس نےڈالے، فاروق ستار نے بھی دھاندلی کا الزام لگادیا ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو لیٹ نہیں ہونا چاہیئے نہ ہی نتیجہ آنے سے پہلے کسی کو بھی میئرکا اعلان نہیں کرنا چاہئے، جتنے ووٹ نکلے پولنگ اسٹیشنزپرایسا رش نہیں تھا بیلٹ باکس سے جو ووٹ نکلے وہ انتظامیہ اور پولیس نے ڈالے، حقوق پرسمجھوتا کرکہ الیکشن نہیں لڑاجا سکتا، کوئی حلقہ 10ہزار، کوئی20 اورکوئی 30 ہزار کا حلقہ بنایا گیا ہے اور کوئی حلقہ تو90 ہزار اور ایک لاکھ کا بنا دیا گیا ابھی سمجھوتا کرلیتے، تو آگے کیا کرتے پھر۔
دوسری طرف میئر کراچی کے امیدوار اور جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم نے کہا کہ نتائج مکمل ہونے کے باوجود پولنگ ایجنٹس کو فارم 11 اور فارم 12 فراہم نہیں کیے جارہے ہیں،نتائج میں تاخیر انتخابات کو متنازع بنا رہی ہے ۔ پی ٹی آئی نے بھی دھاندلی کا الزام لگا دیا ٹوئٹر پر ویڈیوز جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کارروائی کا مطالبہ بھی کردیا ، پی ٹی آئی نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ صرف 21 ووٹ کاسٹ ہوئے لیکن بیلٹ بکس میں 250 سے 300 ووٹ موجود ہیں کیا الیکشن کمیشن سو رہا ہے‘۔















