کراچی (نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخاب ،غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، کراچی میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہوگئی ،246 یو سیز میں سے 40 کے نتائج آگئے ،اب تک پیپلز پارٹی 23 اور تحریک انصاف11 نشستوں پر کامیاب ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے، کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں ان کو شکست ہوئی،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کی شکست سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ۔ واضح رہے کہ خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا لیکن حالات نے ساتھ نہ دیا۔















