لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم کردیا جائے اور ق لیگ کے تمام امیدوار بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں۔ وہ پرویز الہٰی سے ملاقات کر رہے تھے،عمران کی خوایس کے پیش نظر چوہدری پرویز الہی نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے ق لیگ کا اعلی سطحی اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا ہے۔انہوں نے تحریک انصاف میں مونس الہی کو اہم عہدہ دینے کی بھی آفر کی جواب میں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اگر عہدہ لیا گیا تو لوگ سمجھیں گے کہ شاید ہم نے بار گین کی ہے اس لیے ہمیں کوئی عہدہ نہیں لینا۔تحریک انصاف کے ذمہ دار زرائع کے مطابق عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ عمران خان مونس الہی کے سیاسی تدبر اور وفاداری سے کافی خوش تھے۔















