اہم خبریں

تحریک انصاف کا منگل کوخیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان نے ٹوئٹ کیا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں