کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے رابستان خان کوحراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے رابستان خان کو گلشن معمار تھانے منتقل کردیا جبکہ تصادم میں زخمی ہونے والے نامزد یوسی چئیرمین ہلال سعید اسپتال منتقل کردیا۔















