اسلام آباد(اے بی این نیوز ) صدر مملکت سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں روف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی، وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا ،وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ
مزید پڑھیں :میرے شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے،صدر مملکت
بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا،مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں ، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی،زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔















