اہم خبریں

میرے شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے،صدر مملکت

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عوام کو مبارکباد ،، ایکس پرپیغام میں لکھا عوام بالخصوص خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں، ان خواتین نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ دیا، نوجوان بھی بالخصوص داد کے مستحق ہیں،

مزید پڑھیں :

نوجوانوں نے ووٹنگ کے عمل میں پرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ، ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہئے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہئے، میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہئے،،آؤ میرے لوگو اٹھو اور متحد ہو جاؤ، سب کچھ جوڑ کر تعمیر نو کا کام شروع کرو، دنیا آپ کی منتظر ہے

متعلقہ خبریں