کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیوایم کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام نے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی اور شہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا۔ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے آج کا دن ایک خاموش ریفرنڈم ہے، عوام نےشہری سندھ پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی، اورشہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم جعلی حلقہ بندیوں اور ناقص ووٹر لسٹ کے خلاف 6 ماہ سے ہر دروازے پر گئے۔















