اسلام آباد (اے بی این نیوز )پولنگ کا وقت نہ بڑھایا جائے، ای سی پی نے واضح کر دیا الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے کہا کہ ووٹنگ کا وقت نہیں بڑھایا جائے گا کیونکہ ایسا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہےملک بھر میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی کی 265 اور چاروں صوبائی
مزید پڑھیں : ووٹ کی پرچی کیسے حاصل کریں ، الیکشن کمیشن نے آسان ترکیب بتادی
اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ای سی پی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد میڈیا کے ذریعے نشر کیے جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ای سی پی کو اب تک انتخابی عمل سے متعلق 55 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 45 کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔














