اسلام آباد (نیوزڈیسک) عام انتخابات 2024 کیلئےپولنگ کا وقت ختم ہوگیاجبکہ ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت اختتام پذیر ہوگیا
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی،
پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ، امن و امان کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔
مزیدپڑھیں:کراچی ،این اے 236 عسکری فیز فور میں تا حال پولنگ شروع نہ ہو سکی
قومی اسمبلی کی 265 اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141، صوبائی اسمبلی کی 296 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔
سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130 نشستوں پر پولنگ ہوئی ۔اسی طرح خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 44 اور صوبائی کی 113 نشستوں پر امیدواروں میں مقابلہ ہے، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہوئی،















