اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نثار درانی نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا ،
مزید پڑھیں:صدر مملکت عار ف علوی نے فیملی کو ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا
ممبران الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا جائزہ لینے اٹک اور گوجرخان روانہ ہوگئے ہیں ، ممبران میں نثار درانی، بابر بھروانہ ، شاہ محمد جتوئی اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شامل ہیں،ا س موقع پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کر دیا ہے ، پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرینگے، ابھی تک پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے تاحال کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی
، دہشتگردی کا خطرہ رہتا ہے،نثار درانی نے مزید کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔















