اہم خبریں

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کائونٹرز ہر ہفتے کے روز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی سہولت2 ماہ تک جاری رہے گی۔

اعلامیےمیں مزید بتایا گیا ہے کہ شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے جب کہ 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں: اوجی ڈی سی نے 2026 کے شاندار مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں