پاک پتن( نیوز ڈیسک) پاک پتن میں پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی مرد اور خواتین کے ساتھ معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے ،
مزید پڑھیں:عام انتخابات 2024، ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا
پاک پتن کے حلقہ این اے 139 میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پرووٹ ڈالنے والے مرد وخواتین کا صبح سے ہی رش شروع ہوگیا، لوگ بڑے جوش وخروش سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے
معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے نکل پڑے جبکہ لوگوں کے رش سے ٹرن آئوٹ ساٹھ فیصد سے اوپر جانے کا امکان ہے۔















