اہم خبریں

پولنگ شروع ہونے سے قبل گوادر اور تربت میں دھماکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

گوادر( نیوزڈیسک ) بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے سنے گئے،
مزیدپڑھیں:موبائل سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتداء ہے، مصطفیٰ نواز

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا پراھگ محلہ وارڈ نمبر 7 میں ہوا، دوسرا دھماکا بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا ،تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ بلوچستان کے شہر تربت میں پولنگ کا آغاز ہوتے

ہی مختلف علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،ذرائع کے مطابق تربت میں گوگدان، آپسر، ڈنک سمیت کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی

،ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں