اہم خبریں

پنجاب میں نگران سیٹ اپ، پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے نام سامنے آگئے

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران سیٹ اپ کیلئے پی ٹی آئی رہنمائوں نے سرجوڑ لئے۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر سلمان شاہ ، شعیب سڈل کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ پرویز حسن کا نام پر بھی زیر غور آئے گا۔

دریں اثنا پنجاب پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اجلاس میں بھی ناموں کا جائز ہ لیا جائے گا جبکہ آج چوہدری پرویز الہٰی بھی کچھ نام تجویز کریں گے، پی ٹی آئی تمام ناموں کا جائزہ لینے کے بعد دو نام پیش کرے گی ۔

دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کی شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی ۔

گزشتہ رات 48 گھنٹے پورے ہوتے ہی اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر پنجاب نے سابقہ اسمبلی میں قائدِ ایوان یعنی وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو مراسلے بھی ارسال کر د یئے تھے ۔مراسلے میں ان دونوں رہنماؤں کو باہم مشاورت کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کا کہا گیا ہے

متعلقہ خبریں